Home Urdu News میچ کا ٹکٹ لینے سے اچھا تھا میں لان کا سوٹ ہی...

میچ کا ٹکٹ لینے سے اچھا تھا میں لان کا سوٹ ہی لے لیتی

SHARE

سری لنکن ٹیم سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر دلچسپ تبصرے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اکتوبر2019ء) سری لنکن ٹیم سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ پیر کے روز پاکستان سری لنکا سے دوسرا ٹی ٹونٹی میچ ہار گیا تھا اور اس طرح پاکستان ٹی ٹونٹی سیریز بھی ہار گیا۔ اس میچ کے فوراََ بعد بہت سے مزاحیہ تبصرے سوشل میڈیا پر کیے جانے لگے۔ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر آئی جس میں ایک خاتون عمر اکمل کے آؤٹ ہونے پر سر پہ ہاتھے رکھے مایوس کھڑی ہیں۔ اب ایک صارف نے اس تصویر کے ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ سوچ رہی ہے کہ ’میچ کا ٹکٹ لینے سے اچھا تھا میں لان کا سوٹ ہی لے لیتی‘۔

ایک اور صارف نے ڈک یعنی صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست کے ساتھ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ’دو میچ اور مل جائیں تو عمر اکمل اس لسٹ میں ٹاپ پر آ جائیں گے۔

 ایک صارف نے سابق کوچ مکی آرتھر کو خراج تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ مکی آرتھر عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے کے سخت مخالف سمجھے جاتے تھے۔ حسنات نے عمر اکمل کے ایک بیان جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مکی آرتھر انہیں گالیاں دیتے تھے، کے ساتھ ٹویٹ کیا: ’مکی آرتھر کو سیلوٹ۔‘